گلشن اردو کشمیر کے زیر اہتمام آن لائن حسینی محفل مشاعرہ 0

گلشن اردو کشمیر کے زیر اہتمام آن لائن حسینی محفل مشاعرہ

شعرائے کرام نے شہدائے کربلا کو کیا خراج عقیدت پیش

سرینگر /یکم اگست / گلشنِ اردو کشمیرکی جانب سے آن لائن حسینی محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔تین نشستوں پر مشتمل حسینی مشاعرہ وادی گلپوش کے کہنہ مشق شاعر فیاض تلگامی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جبکہ ایوان صدارت میں مہمان خصوصی کے طور پر خطہ چناب کے مشہور شاعرو ادیب اورساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ منشور بانہالی اور مہمانان ذی وقار ، اسداللہ اسد ، رشید کانسپوری ، اسداللہ صفوی اور خطہ چناب کے مشہور شاعر غلام نبی غافل موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق تین نشستوں پر مشتعمل یہ مشاعرہ گلشنِ اردو کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مشہور نثر نگار ، علم تصوف کے عالم مقبول فیروزی کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ تینوں نشستوں میں نظامت کے فرایض گلشنِ اردو کشمیر کے چیف ایڈوایزر مشہور ادیب وماہر تعلیم نذیر قریشی ابنِ شہباز نے بہترین اوراپنے منفردانداز میں سرانجام دیے جبکہ اْن کے ساتھ تیکنیکی معاون ساحل ڈار موجود رہے۔ مشاعرے کے آغاز میں ڈاکٹر عدنان امین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرکے مہمانان کرام اور دیگر شعرائے کرام کا والہانہ استقبال کیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب مفتی عمر فاروق نے حاصل کی جبکہ نعتِ رسول مقبولؐ پیش کرنے کی سعادت حجاز صاحب نے حاصل کی۔ اس باسعادت حسینی مشاعرے کی تینوں نشستوں میں جن شعرائے کرام و شاعرات نے اپنا بہترین نذرانہ عقیدت پیش کیا اْن میںشہباز ہاکباری ،فیاض تلگامی ،منشور بانہالی ،مقبول فیروزی ، غلام نبی غافل ،رشید کانسپوری ،اسداللہ اسد ، اسداللہ صفوی ،پریمناتھ شاد ، شبیر فہمی ، یاسین دریگامی ،ڈاکٹر عدنان امین ، عبدالمجید شہباز وانی گامی ، مسعود ھاشم ، مولوی ریاض ہاکباری ، ریاض پروانہ ، جاں نثار کشمیری ، غلام محمد شاہ بینوا ، مضروب بانہالی ،محمد نعیم خان ، سید غلام نبی پرواز ،نذیر جان ، میر نثار حسین نثار ، ملک پروین ، فریدہ انجم ،صبرین خورشید حیات ،عشرت گل ، ماہ جبین انکساری ، شبینہ اعجاز ، رتبہ قریشی ،ریحانہ کوثر ، ضحیٰ ھاشمی ، بشیر الحق بشیر، شفاعت احمد شیدا ، شبنم شبیر ،مشتاق مضروب ، مجروح کشمیری صا، عبدالرشید، صاحب، اکرم صدیقی ، غلام علی پمپوش ،وسیم علی کاظم ،اظہر ھاشمی ، گوہرمقبول ٹاک ،طالب منیر سبھی شعرائے کرام نے بحضور امام عالی مقام علیہ السلام اپنا بہترین خراج عقیدت پیش کیا۔ مشاعرے کے اختتام پر صدر محفل فیاض تلگامی نے خطبہ صدارت پیش کیا۔ ایوان صدارت میں مہمان خصوصی اور مہمانان زی وقار کے علاوہ بہت سی ادبی شخصیات نے شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کی اور گلشنِ اردو کشمیر کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔ بہترین نظامت کے لیے سبھی شعرائے کرام اور ادبی شخصیات نے گلشنِ اردو کشمیر کے چیف ایڈوایزر نذیر قریشی ابن شہباز کی تعریف کی۔ اختتام پر گلشنِ اردو کشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروزی نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس باسعادت حسینی مشاعرے کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے گلشنِ اردو کشمیر کے نایب شبیر فہمی اور گلشنِ اردو کشمیر کے چیف ایڈوایزر نذیر قریشی ابنِ شہباز کی بے حد تعریف کی اور اپنے تاثرات میں آئندہ بھی گلشنِ اردو کشمیر کی جانب سے ادبی پروگراموں کو منعقد کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں