52

کلچر ل اکیڈیمی نے2021سالانہ ڈرامہ فیسٹول کے نتائج کا اعلان کیا

یمبر زل یوتھ کلب سرینگر نے بہترین پروڈکشن کا ایوارڈ حاصل کیا
پلوامہ/ تنہا ایا/ جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے 2021 سالانہ ڈرامہ فیسٹول کے نتائج کا اعلان کیا بہترین پروڈکشن کا ایوارڈ یمبرزل یوتھ کلب سرینگر نے حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کلچرل اکیڈیمی نے سال 2021 کے سالانہ ڈرامہ فیسٹول کے نتائج کا اعلان کیا۔ یمبرزل یوتھ کلب سے وابستہ اداکاروں کی شاندار کارکردگی۔ادھر یمبر زل یو تھ کلب کے صدر خورشید میر نے کلب سے وابستہ اداکاروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا کہ اداکاروں نے جو محنت کی تھی اُس کا آج پھل مل گیا۔جموں اینڈ کشمیر کلچرل اکیڈیمی نے ٹائیگور ہال سرینگر میں سالانہ ڈرامہ فیسٹول کا انعقاد مارچ 2021 میں کیا تھا جس میں 11 کلبوں نے شرکت کی تھیں۔ سالانہ ڈرامہ فیسٹول میں یمبر یوتھ کلب سرینگر نے ارژِ کال ڈرامہ پیش کیا تھا۔ اس فیسٹول میں اداکاروں نے جوش وخروش کے ساتھ اپنے فن کا مظاہر کیا۔ کلچرل اکیڈیمی نے گزشتہ دنوں سالانہ ڈرامہ فیسٹول کے نتائج کا اعلان کیا۔جس میں ارژِکال ڈرامہ کیلئے پہلا بہترین پروڈکشن کا ایوارڈ یمبر زل یوتھ کلب سرینگر نے حاصل کیا۔ کلب نے بہترین ڈائریکٹر ، بہترین اداکار، سیٹ ڈیزائن اور کاسٹومزکیلئے بھی ایوارڈز حاصل کئے۔ لائٹ ڈیزائن اور میک اپ میں بھی ایوارڈز حاصل کئے۔ ادھریمبر زل یوتھ کلب کے سربراہ خورشید میر نے کلب سے وابستہ تمام اداکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے نامور اداکار خورشید میر نے کہا کہ ارژِکال ڈرامہ میں کلب سے وابستہ سبھی اداکاروں نے کا فی محنت کی تھی جسکی وجہ سے ہم نے پہلا پروڈکشن ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق نے کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنا بہترین رول ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے اداکاروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کلچرل اکیڈیمی سے اپیل کی ہے کہ اداکاروں کو زیادہ سے زیادہ پلیٹ مہیا کیا جائے تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ دکھا سکے۔ یا د رہے کہ ارژِ کال ڈرامہ میں جن اداکاروں نے حصہ لیا ۔ ان میں شہزاد شبیر، شوکت ماگرے، خورشید میر، بشارت حسین، مشتاق میر، بشارت بخاری، مہجبین انکساری ریاض ریحان،شاہد احمد ، ناصر احمد، مبلغ اور جا وید کشمیری کے علاوہ جا وید احمد خان وغیرہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں