ممبئی، 05 مئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی سپر ہٹ فلم کریو کے سیکوئل میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔
کرینہ کپور کی فلم کریو اس سال ریلیز ہوئی ہے۔ فلم کریومیں کرینہ کپور کے علاوہ تبو اور کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ کرینہ کپور کریو کے سیکوئل میں کام کرنا چاہتی ہیں۔
کرینہ کپور نے بتایا کہ فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور اور ریا کپور ‘کریو’ کے سیکوئل کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے مطابق اگر کوئی فلم سیکوئل کی مستحق ہے تو وہ ‘کریو’ ہے۔ اس فلم نے خواتین کو اپنے لیے کھڑے ہونے اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کو ایک بہترین طریقہ سے پیش کیا۔ اس فلم نے خواتین کے اعتماد کو بڑھایا اور سب کو تفریح بھی فراہم کی۔ اس کے دوسرے ایڈیشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
یواین آئی۔