85

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے

 عرس شاہتھیر معصوم رح کے موقعے پر ادبی تقریب منعقد.

ماگام//آج یہاں متی پورہ ماگام میں عرس مبارک حضرت شاہتھیر معصوم ؒ کے سلسلے میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ادبا، شاعر، مبلغ اور زایرین کی کافی تعداد موجود تھی۔ نعتیہ مشاعرہ تقریب کا نمایاں پہلو تھا۔ مشاعرے کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی جبکہ معروف شاعر اور نعت خواں غلام حسن غمگین مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھے۔ شیخ غلام رسول المعروف لسہ صاب صدارتی ایوان میں موجود تھے۔ فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ کے دوران عرس مبارک اور اس موقعے پر منعقدہ پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کی۔ عبدالاحد شہباز اور مولوی جاوید مکہامی نے حضرت معصوم شاہتھیر صاحب کی زندگی اور کارناموں کے حوالے سے خطبات پیش کی۔ اس ن پر ایک شاندار نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں کئ سرکردہ شاعروں نے شرکت کی۔ دیگر شعراء کے ساتھ ساتھ جناب لطیف نیازی، خورشید خاموش، لسہ صاب، امیر الدین مکہامی، عبدالاحد شہباز، غلام حسن غمگین، سید بشیر کوثر، اور گلشن بدرنی شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض خورشید خاموش نے انجام دی۔ جبکہ تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت بالترتیب ظہور احمد شیخ، محمد عمران شیخ، شیخ ذبیراور عبدالرزاق ڈار حاصل کی۔تقریب موجودہ کووڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاتی تدابیر کے ساتھ منائی گئی۔مدعو حاضرین نے گلشن کلچرل فورم کشمیر کی اس کوشش کوکافی سراہا۔میڈیا سیکریٹریگلشن کلچرل فورم کشمیر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں