بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ونڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جاےت گا 0

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ونڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جاےت گا

ویلنگٹن۔19دسمبر:

بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)بدھ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے 17 دسمبر کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم ان دونوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل بدھ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کر رہے ہیں۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں پہلے میچ سے ہوگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بقیہ دونوں میچز بالترتیب 29 دسمبر اور 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔جو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں