اننت ناگ میں جے اینڈ کے ٹینس بال کرکٹ اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام چمپین شپ اختتام پزیر 0

اننت ناگ میں جے اینڈ کے ٹینس بال کرکٹ اسیوسی ایشن کے زیر اہتمام چمپین شپ اختتام پزیر

چمپین شپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت

پلوامہ/ تنہا ایاز/

ضلع اننت ناگ میں 14ویں UT لیول ٹینس بال کرکٹ چمپین شپ اختتام پزیر ہوئی۔اختتامی تقریب میں کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے سپورٹس سٹیڈیم قاضی گنڈ میں 14ویں UT لیول ٹینس بال کرکٹ چمپین شپ اختتام پزیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں جے اینڈ کے ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فاروق احمد سالرو مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرجموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر نذیر احمد لون،خزانچی جی این پانو،لال محمد گنائی، ڈاکٹر عابد راتھر اور ڈاکٹر ریاض احمد ویری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔اس چیمپین شپ میں 14 اضلاع سے 400 کے قریب لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ضلع رام بن نے سینئر بوائز کیٹیگری میں چیمپئن شپ جیت لی جبکہ ضلع سرینگر نے رنرز اپ مقام حاصل کیا۔ سینئر مردوں کے زمرے میں تیسرا مقام ضلع بارہمولہ اور شوپیاں نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ سینئر لڑکیوں کے زمرے میں کپواڑہ نے چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ ضلع اننت ناگ نے رنرز اپ مقام حاصل کیا۔ سینئر خواتین کے زمرے میں تیسرا مقام ضلع بارہمولہ اور کولگام نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ جونیئر بوائز انڈر 19 عمر کے زمرے میں، ضلع رام بن نے چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ بارہمولہ نے رنرز اپ مقام حاصل کیا۔ جونیئر لڑکوں میں تیسرا مقام بانڈی پورہ اور کولگام نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔ جونیئر گرلز انڈر 19 میں ضلع کولگام اور رام بن نے شرکت کی ٹرافیز حاصل کی۔اسی طرح سب جونیئر انڈر 17 لڑکوں میں اننت ناگ، کولگام جونیئر انڈر 14 لڑکوں میں کولگام، بارہمولہ اور جونیئر انڈر 14 لڑکیوں میں بارہمولہ اور کولگام نے چمپین شپ میں شرکت کرکے اسناد حاصل کی۔تقریب کے اخر پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔اس چیمپین شپ کا انعقاد جے اینڈ کے ٹینس بال کرکٹ اسیوسی ایشن نے کیا تھا جبکہ جموں اینڈ کشمیر سپورٹس کونسل نے چمپین شپ کو سپانسر کیا تھا۔ادھر کھلاڑیوں نے چیمپین شپ منعقد کرنے پر سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں