کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا / کرکٹر ارشد ماگرے
پلوامہ/ ندائے کشمیر//تنہا ایاز/
ضلع پلوامہ کی ارشد ماگرے کرکٹ اکیڈیمی کو سرکار کی طرف سے باضابط طور رجسٹریشن فراہم کی گئی ہے جو کہ پلوامہ کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے کسی بڑی خوش خبری سے کم نہیں ہے۔ندائے کشمیر کو ملی تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں عنقریب ارشد ماگرے کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔جس پر ضلع بھر کے کھلاڑیوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس حوالے سے قصبہ یار پلوامہ کے نامور کرکٹر اور اکیڈمی کے بانی ارشد ماگرے نے بتایا کہ ان کا دیرینہ خواب تھا کہ وہ اپنے علاقے میں ایک کرکٹ اکیڈیمی کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ یہاں کے نوجوانوں خاص کر دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پلٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔کرکٹر ارشد ماگرے نے مزید بتایا کہ اکیڈمی کی جانب سے جتنا ممکن ہو سکے گا قصبہ یار راجپورہ ،شادی مرگ ،سنگروانی اور کیلر سمیت دیگر علاقوں میں کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی پوری کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ماگرے کرکٹ اکیڈیمی کے بینر تلے زیادہ سے زیادہ دیہی علاقوں میں ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔ماگرے کے مطابق اکیڈیمی کا افتتاح مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔