وادی کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری پلوامہ میں ایک بڑے ٹورنامنٹ کا ہوگا آغاز 0

وادی کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری پلوامہ میں ایک بڑے ٹورنامنٹ کا ہوگا آغاز

جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ اور رنراپ ٹم کو 10 لاکھ انعام ہوگا،مین آف دی سیریز کھلاڑی کو انعام میں آلٹو کار ہوگی۔


پلوامہ/ندائے کشمیر / تنہا ایاز/

وادی کشمیر کے کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ ضلع پلوامہ میں رائل پریمیئر لیگ کے نام سے ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں بھی کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ رائل پریمیئر لیگ کا آغاز ہونے جا رہا ہے ٹورنامنٹ میں بہت سارے انعامات ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو انعام میں الٹو گاڑی ہوگی۔اس حوالے سے پلوامہ کے معروف نوجوان سپورٹس پرموٹر بٹ عرفان سرکار جو کہ اس ٹورنامنٹ کی چیف ارگنائزر بھی ہے نے بتایا کہ کشمیر میں یہ اپنی نوعت کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا جس کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں بھی کھیلے جائیں گے اور کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر ہے سہولیات فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کو 20لاکھ اور رنراپ ٹم کو 10 لاکھ انعام ہوگا۔مین آف دی سیریز کھلاڑی کو انعام میں آلٹو کار ہوگی۔اس طرح فائنل میں مین آف میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو بھی بڑا انعام دیا جائے گا۔ضلع پلوامہ میں یہ تاریخی ٹورنامنٹ عنقریب سپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ شروع ہوگا۔نوجوان سپورٹس پرموٹر بٹ عرفان سرکار نے کہا کہ وہ پر امید کہ وادی کشمیر کی مختلف اضلاع کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے اس فون نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں 7006050551

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں