پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول کھیل مقابلوں کا آغاز 0

پلوامہ میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول کھیل مقابلوں کا آغاز

مختلف کھیل مقابلوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز/

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کے زیر اہتمام انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول کھیل مقابلوں کا آغاز ۔افتتاحی تقریب پر مہجور میموریل بائز ہائر اسیکنڈری سکول پلوامہ کے پرنسپل عبدالحمید ڈار نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تفصیلات کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے مہجور میموریل بائز ہائر اسیکنڈری سکول پلوامہ میں انٹر زونل ڈسٹرکٹ لیول کھیلوں کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح مہجور میموریل بائز ہائر اسیکنڈری سکول پلوامہ کے پرنسپل عبدالحمید ڈار نے سپورٹس ملازمین کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر بیڈمنٹن ،شطرنج اور ٹی ٹی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں پلوامہ کے سبھی 8 زونوں سے تعلق رکھنے والے انڈر 14 اور 17 لڑکوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل عبدالحمید ڈار نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات اور دیگر غلط کاموں سے دور رہیں اور کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تقریب سے سکول کے سینیئر لیکچرار سید جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں کو منشیات سے دور رہنے تلقین کی گئی اور سماج کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حلف بھی لیا گیا۔محکمہ کی جانب سے انے والے دنوں میں لڑکیوں کیلئے بھی مختلف کھیل مقابلے منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں