0

انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 7میچز کھیلے جائیں گے

لندن۔24نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں کل(ہفتہ کو )مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برنلے اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرف مور، برنلے میں آمنے سامنے ہوں گی،
تیسرا میچ لوٹن ٹائون اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ، ناٹنگھم کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ چھٹا میچ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ ہفتہ کے ساتویں اور آخری میچ میں برینٹ فورڈ اور آرسنل کی ٹیمیں برینٹ فورڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں