0

سعودی عرب کے ربع الخالی صحرا میں شترمرغ کے انڈے،سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی

جدہ ۔24نومبر:سعودی عرب کے مشہور ریگستان الربع الخالی میں شترمرغ کے انڈوں کی موجودگی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔سعودی خبررساں کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں الربع الخالی نامی صحرا میں شترمرغ کے انڈوں کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔اس حوالے سے ایک صارف کا کہنا ہے کہ جزیرہ نمائےعرب اس قسم کے نوادر سے خالی نہیں، یہاں بہت سے معدوم جانوروں کی ہڈیاں اور ڈھانچے وقتا فوقتا ملتے رہتے ہیں، بہتر ہوگا کہ شتر مرغ کے انڈے الربع الخالی میں جس جگہ دریافت ہوئے ہیں اس کے بارے میں متعلقہ ادارے کو مطلع کردیا جائے۔ایک خاتون نے تحریر کیا کہ میں ماحولیات کی ماہر ہوں ،عرب نسل کے شترمرغ جزیرہ عرب سے معدوم ہوچکے ہیں، یہاں ان دنوں جو شترمرغ پائے جاتے ہیں وہ افریقا سے درآمد کیے گئے ہیں، محفوظ قومی جنگلات میں جو شتر مرغ دیکھنے میں آتے ہیں وہ افریقی ہیں نہ کہ عرب نسل کے لہذا الربع الخالی میں جو انڈے ملے ہیں وہ عرب نسل کے شترمرغ کے نہیں بلکہ افریقی نسل کے شتر مرغ کے ہوں گے تاہم ریسرچ کے بعد حقیقت سامنے آسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں