0

ویمنز بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگڈز کے درمیان کل مقابلہ ہو گا

میلبورن۔24نومبر :کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل( ہفتہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگاجس میں میلبورن سٹارز اور میلبورن رینیگڈز کی خواتین ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ(ایم سی جی ) میلبورن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ 2 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔لیگ کے 24 ۔2023 کے سیزن میں پہلی بار خواتین کی بگ بیش لیگ کے لیے 3 ستمبر 2023 کو پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے نویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 56 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں ایک میچ ایلیمینٹراور ایک میچ چیلنجر اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں