0

’قتل کی دل دہلا دینے والی کہانی،سدھو موسے والا کی زندگی پر فلم یا سیریز

انڈین فلمساز سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس نے گذشتہ برس پنجاب میں قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کتاب ’ہو کِلڈ سدھو موسے والا‘ (سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا) پر فلم یا سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ’پنجابی میوزک انڈسٹری کے پُراسرار پہلوؤں، قتل کی دل دہلا دینے والی کہانی، شہرت اور المیے کی کہانی ہے۔‘کتاب کے لکھاری جُپندرجیت سنگھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُن کی کتاب کے حقوق حاصل کرنے کے لیے متعدد پروڈکشن ہاؤسز نے اُن سے رابطہ کیا لیکن وہ سری رام راگھون کے ماضی کے کام سے بہت ’متاثر‘ ہیں۔

سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شوٹس حال ہی میں اندھادھن اور مونیکا مائی ڈارلنگ جیسی فلمیں اور سکوپ جیسی مشہور سیریز بنائی ہے۔
تاہم اب تک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کتاب پر فلم بنائی جائے گی یا سیریز۔
خیال رہے کانگریس کے رکن گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 میں انڈین پنجاب کے ضلع مانسہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا اور وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
انڈین اداروں کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ سدھو موسے والے کے قتل کا ماسٹر مائنڈ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا جبکہ کینیڈا میں مقیم اس کا قریبی ساتھی گولڈی برار بھی اس کیس میں زیر تفتیش رہا ہے۔

بشکریہ :اُردو نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں