پلوامہ میں 27 مئی سے کھیلوں کا آغاز ہورہا ہے 0

پلوامہ میں 27 مئی سے کھیلوں کا آغاز ہورہا ہے

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے سالانہ کھیلوں کا کیلنڈر جاری

پلوامہ/ تنہا ایاز/

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ کی جانب سے 2024 کھیلوں کا آغاز 27 مئی سے ہورہا ہے اس حوالے سے زونل اور ڈسڑکٹ ہیڈکوٹر پر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ میں 27 مئی سے سال 2024 کی کھیل سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے باضابطہ طور پر سالانہ کھیلوں کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ کھیلوں کا باقاعدہ آغاز 27 مئی 2024 کو فٹبال ٹورنامنٹ سے ہورہا ہے یہ ٹورنامنٹ تمام زونل ہیڈکواٹر پر کھیلا جائے گا۔4 جون سے ڈسڑکٹ لیول ہینڈبال چمپئن شپ کا انعقاد ہوگا۔ 26 سے 29 جون تک زونل ہیڈکواٹر پر کبڈی اور والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہونگے۔ اسی طرح 8 جولائی سے ڈسڑکٹ لیول کھو کھو مقابلوں کا اہتمام ہوگا۔ سال رواں کے دوران کرکٹ، چسس بیس بال ،جوڈو ،بیڈمنٹن ،ہاکی فینسنگ،ووشو،تھانگ ٹا اور باسکٹ بال کے علاوہ دیگر کئی کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد ہونگے۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے دسمبر 2024 تک کھیلوں کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔مختلف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں ان کھیل مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں