پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز 169

پلوامہ میں 23 فروری کو ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

وادی کشمیر کے کئی نامور شاعروں ، ادیبوں اور قلمکاروں کی آمد متوقع

 

پلوامہ/ندائے کشمیر/ تنہا ایاز

 

پلوامہ میں 23 فروری کو ایک عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام ہو رہا ہے جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے کئی نامور شعراء حضرات شرکت فرمائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اے آر آزاد میموریل فاؤنڈیشن کی جانب سے 23 فروری کو قوئل پلوامہ میں حال ہی میں انتقال کرگئیں نامور شاعر اور صحافی مرحوم عبدالرحمان آزاد کی اہلیہ کی ایصال ثواب کیلئے ایک نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام ہو ریا ہے۔مشاعرے میں جنوبی کشمیر کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع سے کئی نامور شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں کی آمد متوقع ہے۔تقریب کے آخر پر مرحومہ کی حق میں دعائیں مجلس کا بھی اہتمام ہوگا۔مرحومہ وادی کے مشہور ادیب ڈاکٹر نذیر آزاد اور صحافی، قلمکار اور شاعر شکیل آزاد کی والدہ محترمہ تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں