بچوں کا چیک اپ کر انہیں مفت ادوایات فراہم کیں
16 مئی 2024
ماجد چوہدری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شہر خاص میں محکمہ راجا سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ کے محکمہ آیوش نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے گورنمنٹ مڈل اسکول کھوڑیناڑ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کر اسکولی طلباء اور ان کے والدین کا چیک اپ کر کے انہیں مفت ادوایات فراہم کیں۔
وہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے اسکے علاوہ بچوں کو منشیات اور دیگر بری عادتوں سے دور رہنے کے متعلق بھی شعور بیدار کروایا گیا تاکہ انکا مستقبل بہتر ہو اور وہ ہر بری عادتوں سے محفوظ رہ سکیں۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوۓ اسکول کی انچارج نے بتایا کہ اس طرح کے کیمپوں سے جہاں بچوں کی صحت کا خیال رکھا جاسکتا ہے وہیں انہیں حال کی سماجی برائیوں سے آگاہ کر مستقبل میں انہیں ان لعنتوں سے بچایا جاسکتا ہے۔