لاجورہ پلوامہ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر 0

لاجورہ پلوامہ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر

نوجوان کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور منشیات سے دور رہیں / ڈاکٹر روف الرفیق

پلوامہ/ تنہا ایاز/

ضلع پلوامہ کے لاجورہ سپورٹس اسٹیڈیم میں لاجورہ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو حاجی 11 پوچھل اور ایم وی ایس پدگام پورہ کے درمیان کھیلا گیا. ٹاش جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حاجی 11 پوچھل نے 165 رنز بنائے جس میں عنایت ساقب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 بالوں میں 53 رنز بنائے جبکہ اکرام نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ بولنگ میں پدگام پورہ کی جانب سے اویس نے 4 جبکہ عابد نے 2 اور شاہنواز نے ایک وکٹ حاصل کیا۔جواب میں پدگام پورہ کی ٹیم نے مقررہ حدف 20th اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا.پدگام پورہ کی طرف سے گولڈن نے اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا انہوں نے 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جان محمد نے 40 اور عابد نے 33 رنز بنائے اس طرح سے لاجورہ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پدگام نے جیت لیا۔اویس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے فائنل میچ میں 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ گوکڈن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں تین سو رنز بنائے تھے اور 10 وکٹیں بھی حاصل کئے۔فائنل میچ کے موقع پر ضلع پلوامہ کے معروف سماجی کارکن سپورٹس پرموٹر اور ماہر ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں اور منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے فائنل میچ کا لطف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں