عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
تنہا ایاز
پلوامہ/ / جنوبی ضلع پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوئی۔ چمپئن شپ کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں نے زبردست دلچسپی دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے بینر تلے ڈسڑکٹ ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد کیا۔
جس میں ضلع پلوامہ کے مختلف زونوں سے بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں نے جوش و خروس کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ چمپئن شپ بجوانی سپورٹس گراؤنڈ ترال میں اختتام پزیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں ڈاکٹر موئن یوسف اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔تقریب میں ممینجر سپورٹس سٹیڈیم ترال محمد اکرم ،غلام محمد ،مشتاق احمد اور سجاد احمد کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھے ۔انڈر 14 بوائز میں ایم ٹی آئی ترال نے جیت درج کی ۔اسی طرح گرلز انڈر 14 میں گنڈو کرکٹ کلب نے فائنل میں آر ایس اے ترال کو ہرایا دیا ۔
انڈر 17 بوائز میں گلڈن کرکٹ کلب نے جیت درج کی۔ سینئر بوائز میں ترال فلکنز نے فائنل میں کامیابی حاصل کی مہمان خصوصی ڈاکٹر موئن یوسف نے عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسم کئے۔چمپئن شپ کو کامیاب بنانے اور کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہما کرنے کیلئے ڈسڑکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل کا شکریہ ادا کیا ہے