فائنل میں گڈورہ پلوامہ نے چندگام کو ہردیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے زیر اہتمام منقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گڈورہ کرکٹ کلب نے جیتا ۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں چندگام کرکٹ کلب اور گڈورہ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں گڈورہ پلوامہ نے چندگام کو 21 رنز سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف مہمان خصوصی تھے. اس موقع پر ڈی وائی ایس پی دار ڈی پی ایل پلوامہ ،ڈی وائی ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن پلوامہ کے علاوہ دیگر پولیس افسران تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پلوامہ محمد یوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ جیتنے والی ٹیم کو 20 ہزار اور رنراپ ٹیم کو 10 ہزار کے علاوہ ٹرافیاں دی گئیں -مین آف دی میچ کا ایوارڈ مومن شفیع کو دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ مرتضیٰ نبی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ایس پی پلوامہ نے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔واضع رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پلوامہ کے مختلف علاقوں سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا ۔نمائندے تنہا ایاز کے مطابق ضلع پلوامہ میں نوجوانوں کو منشیات کی وباء اور دیگر برائیوں سے دور رکھنے کیلئے ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ نے سال 2023 میں کئی مقامات پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کئے جن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔