0

عبدلرزاق اور تمنا بھاٹیہ کاویڈیو وائرل

دبئی میں شوٹنگ کے دوران میری تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی

نئی دہلی 17جون پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

معروف یوٹیبوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی، وہاں انکی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری انکے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔
اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپکو انہوں نے پہنچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اسکے کچھ عرصے بعد اُنکی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہنچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں