انڈیا میں سنیچر کو مس ورلڈ 2024 کی تقریب میں مس لبنان یاسمینہ زیتون کو فرسٹ رنر اپ قرار دیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق چیک جمہوریہ کی کرسٹینا پیزکووا کو ممبئی میں ہونے والے ایونٹ میں مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا گیا۔
پولینڈ کی سابق مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے فائنل کے بعد اپنی جانشین کرسٹینا پیزکووا کو تاج پہنایا۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ایچے ابراہمز اور بوٹسوانا کی لیسیگو چومبو نے باقی ٹاپ فور کو باہر کر دیا۔