برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار 103

برازیلین فٹبالر ڈینی الویز جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار

برازیل کے 39 سالہ فٹبالر دانی الویس کو اسپین کے ایک نائٹ کلب میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے فٹبالر کو بارسلونا پولیس کو پہلے جنسی ہراسانی کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا اور تفتیش کے بعد باضابطہ طور پر حراست میں لے لیا اور جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ برازیل کے فٹبالر نے 30 دسمبر کو نائٹ کلب میں رضامندی کے بغیر زیر جامے کے نیچے چھوا تھا جس پر اُس نے اپنے دوستوں کے ساتھ نائٹ کلب کے سیکیورٹی اسٹاف کو بھی شکایت کی تھی۔نائٹ کلب انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر جنسی ہراسانی کی شکار لڑکی نے 2 جنوری کو تھانے میں اسٹار فٹبالر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔قبل ازیں برازیل کے فٹبالر دانی الویس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ کسی بھی خاتون کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔ اُس دن دوسرے کئی لوگوں کے ساتھ کلب میں تھا،ڈانس کر رہا تھا اور اچھا وقت گزار رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں