سڈنی: آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی بیٹنگ جاری ہے۔سڈنی میں کھیلے جانیوالے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان ویمن نے 37 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا لیے۔بسمہ معروف 42 اور منیبہ علی 2 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ اس سے قبل اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔قبل ازیں آسٹریلیا ویمن نے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 9 وکٹوں پر 336رنز بنائے تھے، آسٹریلوی اوپنر اور وکٹ کیپر بیتھ مونے نے 133 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ڈیانا اور ندا نے 2، 2 اور عمیمہ نے ایک وکٹ لی۔
102
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
