83

کرشمہ کپور کی 48سالگرہ پر کرینہ کپور نے دی مبارکباری

کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی کرشمہ کی بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی کرشمہ کی سب سے پسندیدہ تصویرہ ہے۔حیدرآباد: 90 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ کرشمہ کپور 25 جون کو اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس خاص موقع پر ان کے اہل خانہ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سب کے درمیان کرشمہ کی چھوٹی بہن کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کو سالگرہ کی سب سے پیاری مبارکباد دی ہے۔ کرشمہ کپور اداکار رندھیر کپور کی بیٹی ہیں اور کپور خاندان کی پہلی لڑکی ہیں جنہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے۔ کرشمہ کپور بطور اداکارہ 10 سال سے بالی ووڈ سے دور ہیں۔کرینہ کپور خان نے اپنی بہن کرشمہ کی بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کرشمہ کے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے بتایا ہے کہ یہ ان کی پسندیدہ تصویر ہے۔ دیدی کرشمہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کرینہ نے لکھا کہ “ہمارے خاندان کا فخر… یہ میری پسندیدہ تصویر ہے.. آج سب بولو… ہماری لولو کو سالگرہ مبارک ہو… سب سے بہترین بہن”۔کرینہ کپور خان کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجی ہے۔ اس میں فلمساز زویا اختر، اداکارہ نیہا دھوپیا، امریتا اروڑا، رنویر سنگھ، دیا مرزا اور کرینہ کپور خان کی بھابھی صبا پٹودی خان نے بھی کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں