58

عالمی یوم خواتین کا دن 8 مارچ کو منایا جا رہا ہے

جموں کشمیر میں کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام
پلوامہ/ تنہا ایاز/ پوری دنیا میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے دن کی حثیت سے منایا جاتا ہے۔اس دن کے موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی خواتین کے عالمی دن پر مختلف مقامات پر سیمیناروں اور ادبی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کے ساتھ ساتھ جموں اور کشمیر میں بھی کل یعنی 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے دن پر مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے۔وادی کی معروف ادبی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کی جانب سے 8 مارچ کو لیٹل بڈس پبلک سکول پالپورہ پلہالن پٹن میں ایک روزہ ادبی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے اس موقعے پر ڈاکٹر عزیز حاجنی فخر کشمیر میموریل ایوارڈ بھی دیا جایے گا بعد میں خواتین شاعرات کا ایک مشاعرہ بھی منعقد ہوگا اس کانفرنس میں معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ رابیعہ قریشی مہمان خصوصی کی حثیت سے پروگرام میں موجود رہے گی۔تنظیم کے صدر ساگر نذیر کے مطابق پروگرام میں عورتوں پر ہورہے گھریلو تشدد اور باقی مسایل پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین مقالے پیش کریں گے۔قلمکار،شاعر اور سماجی کارکن غلام محمد دلشاد نے خواتین کے اس عالمی دن کے مو قع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کے قبل قدر اور نمایاں کارناموں کی سراہنا کی جاتی ہے۔ سماج کو خواتین کی تعیں زمداریوں کا احساس دلایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مستورات کو بھی اپنی عظمت اور عصمت کی پاسداری کی ترغیب دینا بھی مقصود ہے نامور شاعر ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا نے اپنے پیغام کہا کہ یوم خواتین دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں پیچھے نہیں ہے بلکہ ہر میدان میں مردوں سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔نمائندے کے تنہا ایاز کے مطابق 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے دن پر جموں اور کشمیر میں کئی مقامات پر تقریبات کا اہتمام ہو رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں