کل ہونگے اختتام پزیر، میرٹ و انٹریو کی بنیاد پر ہی ملیں گے داخلے
ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے جنیار ڈینگلہ رضا نگر میں واقعہ جموں کشمیر میں جماعت اہل سنت کے بچیوں کے واحد و منفرد ادارے جامعہ فاطمۃ الزہراء میں داخلے کے لیے ضلع پونچھ کی بچیوں کے اہلیتی امتحانات شروع ہوچکے ہیں جو آج 26 اپریل 2024 کو صبح 9 بجے تا 2 بجے جاری رہے اور کل 27 اپریل 2 بجے احتتام پزیر ہوجائیں گے جس کے بعد تحریری اہلیتی امتحانات میں کامیاب طالبات کا زبانی امتحان لیا جائے گا اور ان امتحانات میں بہترین کارگردگی کرنے والی طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے ۔
اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ادارہ کے ناظم اعلی قاری سید آفتاب حسین نے بتایا کہ امسال بڑی تعداد میں بچیوں کے داخلے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اہلیتی امتحانات میں بہترین کاگردگی کرنے والوں کو داخلہ دیا جائے گا اور امسال 400 بچیوں کا انتظام مدرسہ ہذا میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں بچیوں کی دینی تعلیم کو لیکر جو بیداری پھیلی ہے وہ خوشآئند ہے اور اب لوگ اپنی بچیوں کو عالمہ ، فاضلہ بنانے کے لیے مدرسہ کا رح کررہے ہیں جو سماج کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم محسوس کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مدرسہ کی معاونت کرنے والے تمام حضرات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی کاوشوں سے مدرسہ کو جموں کشمیر میں جماعت اہل سنت کا منفرد ادارہ بنایا۔