51

تیزآب کی خریدو فروخت

سپریم کورٹ ہدایات پر عمل کریں:پولیس
سری نگر:۲،فروری://شہرخاص کے حول علاقہ میں منگل کی شام ایک دوشیزہ پر تیزآب پھینکے جانے کے سنگین واقعے کے بعد سری نگر پولیس نے تیزآب فروخت کرنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکنب دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے بیان کے آخرمیں کہاکہ سری نگر کے تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تیزآب کی فروخت پر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلد ہی خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں