سرینگر/این کے نیوز/اپریل16 /بٹوارہ علاقے میں کشتی الٹنے کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاں پراپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور صوبائی سیکریٹری عمر جا ن نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ایل جی حکومت پرزور دیاکیا کہ وہ جدید طرز کے ضروری آلات کے ساتھ این ڈی آر ایف ٹیموں کی تعداد میں اب مزید اضافہ کرے۔تاکہ مستقبل میں اسطرح کے نقصانات کوکم کیا جاسکے۔ موصوف نے اس حادثےمیں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن امداد اورزیادہ سے زیادہ معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔عمر جان نے گزشتہ چھ برسوں سے علاقے میں دریائے جہلم پر اس جگہ بھی پل کا کام مکمل نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوںنے کہا کہ اگر پل پر کام بروقت مکمل ہو اہوتا تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا اور یہ صرف افسر شاہی کی غفلت شعاری کی وجہ سے ہوا۔موصوف نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔
0