امشاجی پورہ شوپیان میںمسلح بندوق بردار نمودار پولیس اہلکار شدید زخمی ، علاج کیلئے سرینگر منتقل 47

امشاجی پورہ شوپیان میںمسلح بندوق بردار نمودار پولیس اہلکار شدید زخمی ، علاج کیلئے سرینگر منتقل

سرینگر/یکم فروری//جنوبی ضلع شوپیان کے امشاجی پورہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم بندوق برداروں نے پولیس اہلکار پر نزدیک سے گولیاںچلائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ۔ زخمی پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالات میں علاج و معالجہ کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ امشاجی پورہ علاقے میں منگل کے بعد دوپہر اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں مسلح بندوق برداروں نمودار ہوئیے اور انہوں نے ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت شبیر احمد پر گولیاں چلائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار خون میںلت پت وہیں گر پڑا جس کے بعد انہیں مقامی لوگوں نے علاج کیلئے پہلے ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے پولیس اہلکار شبیر احمد پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں