ڈپٹی کمشنر پونچھ سے بلدیہ کو متحرک کرنے کا عوام نے کیا مطالبہ
ندائے کشمیر/ماجد چوہدری
پونچھ/25 اپریل 2025/ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں آوارہ کتوں نے عام شہریوں باالخصوص اسکولی بچوں و بزرگوں کا گھر سے نکلنا مشکل کردیا ہے۔جہاں کچھ ماہ قبل پونچھ بلدیہ کی جانب سے آوارہ کتوں پر قدغن لگانے کی غرض سے مہم چلائی گئی تھی لیکن وہ صرف لوگوں و انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے مترادف تھا تاہم آوارہ کتوں کی دہشت لوگوں کے دلوں میں اسی طرح برقرار ہے۔
آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کئی معاملات سامنے آچکے ہیں جس میں کچھ روز قبل ستھراں والی باولی علاقے میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد میڈیا نے اس معاملے کو اٹھایا تھا تاہم بلدیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور گزشتہ روز ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں شوگر کی ایک مریض پر مڈل اسکول کھوڑیناڑ کے قریب کتے حملہ آور ہوگئے اور اسکول کے اسٹاف نے اس عورت کی جان بچائی جس کے بعد انہوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپنی آپ بیتی سنائی ۔
لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ بلدیہ پونچھ کو متحرک کریں اور انہیں حکم جاری کریں کے وہ جانوروں کے حقوق کو پامال کیے بغیر ان کا کوئی ٹھوس حل نکالیں تاکہ عام شہریوں کی زندگیاں محفوظ ہو پائیں۔