55

عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ کے نقشے پر

جموں کشمیر کو چین اور پاکستان کے ساتھ رکھا گیا

سرینگر/31جنوری/عالمی ادارہ صحت کی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پر جموں کشمیر کو چین اور پاکستان کا حصہ دکھائے جانے پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط لکھ کر انہیں اس معاملے کی وضاحت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پرجموںکشمیر کو چین اور پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے ۔اس ضمن میں ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جن میں نے جموں کشمیر کے رنگ والے حصے کے نقشے پر کلک کیا تو اس کو پاکستان اور چین کے نقشے میں دیکھا ۔ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سنتانو سین نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سائٹ پر جموں و کشمیر کو چین اور پاکستان کا حصہ ظاہر کیے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ “WHO COVID-19 کی سائٹ پر، جموں اور کشمیر پر دو مختلف رنگ ہیں… جب میں نے جموں اور کشمیر کو دیے گئے مختلف رنگوں والے حصے پر کلک کیا تو یہ پاکستان اور چین کا ڈیٹا دکھا رہا تھا،انہوں نے خط میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ اروناچل پردیش کے حصے کی بھی مختلف حد بندی کی گئی ہے۔ اسے “بین الاقوامی مسئلہ” قرار دیتے ہوئے سین نے خط میں کہا کہ حکومت کو زیادہ چوکنا رہنا چاہئے اور اس مسئلے کو پہلے ہی اٹھانا چاہئے تھا۔انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر اس مسئلے کو درست کرنے کے لئے اٹھانا چاہئے اور ہندوستان کے لوگوں کو بھی چوکنا چاہئے کہ “اتنی بڑی غلطی کو اتنے عرصے تک کیسے نظر انداز کیا گیا۔انہوںنے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں