اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 49

گاندربل میں عسکریت پسندوں کے تین بالائے زمین کارکن گرفتار 02چینی پستول،تین میگزین،15راؤنڈ گولہ بارود، دودستی بم اور تین موبائل فون سمیت دیگر چیز بر آمد

سرینگر/29جنوری/ گاندربل میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے گروہ کا پردہ فاش کرتے کالعدم عسکری تنظیم ایل ای ٹی؍ٹی آر ایف سے منسلک تین بالائے زمین کارکنوں کو قابل اعتراض مواد ، اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا۔سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گاندربل کے شوہامہ علاقے میں ناکہ چیکنگ بعمل لائی ۔دوران چیکنگ تین مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھی گئی جنہیں روک لیا۔ ان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکنہ بری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گانی ساکنہ زی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکنہ بیگم کولگام کے بطور ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ان کی ذاتی تلاشی پر ان کے قبضے سے 02چینی پستول،تین پستول میگزین،15راؤنڈ گولہ بارود، دودستی بم اور تین موبائل فونز سمیت قابل اعتراض مواد ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تینوں کالعدم عسکری تنظیم لشکر یا ٹی آر ایف کے ساتھیوں کے طور پر کام کر رہے تھے اور ضلع بھر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو پناہ دینے، ان کی مدد اور اسلحہ؍گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ وہ ضلع میں عسکریت سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔اس سلسلے میں تھانہ پولیس گاندربل نے اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 07/2022متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں