ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 51

چلہ کلان کے آخری ایام میں بھی ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری 31جنوری سے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برفباری کا امکان

سرینگر/28جنوری/شبانہ درجہ حرارت میںمحض ایک دن بہتری کے بعد ایک مرتبہ پھر دن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کو آسمان صاف رہنے کے باعث وادی میں ٹھٹھراتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔وادی میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.6جبکہ پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ31جنوری سے بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے ساتھ درمیانہ درجہ کی برف باری ہونے کا امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان نے آخری دنوں میں بھی اپنے سخت تیور دکھائیں ہے اور پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ادی کشمیر میں سردی کی شدت بدستور قائم ہے اور گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ وادی بھر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.6، پہلگام میں منفی 11.8اور گلمرگ میں منفی 10.4ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ صوبے میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جہاں دراس میں منفی 28.2تھا، جو اس سیزن میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رات کا سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 17.2اور کارگل میں منفی 21.4تھا۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7، کٹرہ 4.5، بٹوت 0.5، بانہال 2.8اور بھدرواہ منفی 2.6تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی دنوں بعد شبانہ درجہ حرارت میںکچھ حد تک بہتری آئی تھی تاہم آج پھر سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ۔ وادی کشمیر میں جاری ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 30 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے لیکن 31جنوری کو ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اگلے 72گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے کہا کہ 30 جنوری تک خشک رہنے کی توقع ہے اور رات کے صاف آسمان کی وجہ سے، کم از کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں