60

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار،

بچوں کو تحویل میں لینے کے بعدانہیں گھر واپس بھیج دیاگیا
سرینگر24جنوری /قاضی گنڈ پولیس نے مشتبہ حالت میں ایک غیر ریاستی خاتون کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے3 کم عمر بچوں کو برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ سی این ایس کے مطابق ایس ایچ او قاضی گنڈ کو اطلاع ملی کہ ایک غیر ریاستی خاتون مغربی بنگال سے تین نابالغ بچوں کو زبردستی کام کے لیے کشمیر لے آئی ہے۔ قاضی گنڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتاری عمل میں لیکر کر تینوں بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا،قاضی گنڈ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 09/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے جووینائل جسٹس ایکٹ2015 کے مینڈیٹ کے مطابق بچوں کو ان کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کولگام کے سامنے پیش کیاہے۔ متعلقہ محکمے نے سب سے پہلے بچوں کو چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ میں شفٹ کر دیا اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے تحقیقات شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران محکمہ کو معلوم ہوا کہ متذکرہ بچے مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں جو انکے والدین کی اجازت کے بغیر کشمیر لائے گئے ہیں۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کولگام نے ڈی سی پی او علی پور دوار مغربی بنگال سے اس بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے رپورٹ مانگنے کی درخواست کی۔اور19جنوری کو ڈی سی پی او علی پور دوار مغربی بنگال نے متعلقہ محکمہ کو رپورٹ پیش کی اور جس سے متعلقہ محکمہ کو تفصیلی جانکاری فراہم ہوئی کہ بچے مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کے پاس واپس بھیجنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کو اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس شبنم شاہ کاملی، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کولگام صنوبر الطاف اور دیگر ذمہ دار افسران نے مختصر وقت میں بچوں کو ان کے اہل خانہ کے پاس ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچانے کے خاطر فوری اقدامات کیے۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور چائلڈ پروٹیکشن آفیسراین آ ئی سی کے ساتھ متعلقہ افسران نے گزشتہ شام بچوں کو چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی جلپائی گوڑی مغربی بنگال کے دفتر میں انکے سامنے پیش کیا۔اس موقع پر بر وقت کارروائی کرنے پرآ ئی سی پی ایس جموں و کشمیر کے محکمے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں