سرحدی ضلع کپوارہ میں اینٹی کرپشن کی خصوصی کارروائی 55

سرحدی ضلع کپوارہ میں اینٹی کرپشن کی خصوصی کارروائی

پٹواری کورشوت لیتے ہوئے رنگیں ہاتھوں دبوچ لیا
سرینگر/ 24جنوری /رشوت خور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کرپشن بیوروں نے سرحدی ضلع کپوارہ کے تحاصیل آفس میں پٹواری کورنگیں ہاتھوں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں اینٹی کرپشن بیوروں نے محکمہ مال کے پٹواری کوسائل سے پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگیں ہاتھوں دبوچ لیا سائل نے اینٹی کرپشن بیوروں کے پاس شکایت کی تھی کہ تحصیل آفس کپوارہ میں تعینات پٹواری اس سے اراضی کے دستاویزات فراہم کرنے اور اراضی ان کے نام درج کرانے کے سلسلے میں رشوت دینے پرمجبور کررہا ہے اینٹی کرپشن بیوروں کے پاس شکایت کے بعد محکمہ کی ایک ٹیم نے رشوت خور پٹواری کوسائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگیں ہاتھوں دبوچ کاسلاخوں کے پیچھے دھکیل کر مزیدتحقیقات شروع کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں