یوم جمہوریہ کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لئے 60

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لئے

البدر جیش محمدکے عسکریت پسندوں نے منصوبہ بنا یاہے /خفیہ ادارے
سرینگر/ 21جنوری /یوم جمہوریہ کی تقریبات کودرہم برہم کرنے کے لئے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کے منصوبوں کاانکشاف کرتے ہوئے خفیہ اداروں نے کہاکہ 5-6عسکریت پسند دراندازی کی تاک میں ہے، جبکہ لانچنگ پیڈوں پر عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے ۔ادھریوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے وادی بھر میں حفاظت کے غیرمعامولی اقدامات اٹھائے گئے ہے، جگہ جگہ پرپولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ،ڈرون طیاروں کے ذریعے حفاطتی صورتحال کاجائزہ لیاجارہاہے، بڑے شہروں قصبوں میں راہ گیروں، موٹرسائیکلوں، سیکوٹیوں، مسافر بردار نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے اور شناختی کارڈ بھی چک کئے جارہے ہیں۔اے پی آ ئی کے مطابق جوں جوں یوم جمہوریہ کی تقریب کادن قریب آتاجارہاہے عسکریت پسندوں کی جانب سے ان تقریبات کودرہم برہم کرنے کے بارے میں خفیہ اداروں کی جانب سے جانکاری فراہم کی جارہی ہے 21جنوری کوخفیہ اداروں نے انکشاف کیاکہ البدر اور جیش محمدکے عسکریت پسند یوم جمہوریہ کی تقریبات کودرہم برہم کرنے کے لئے حملوں کامنصوبہ بناچکے ہے اور پانچ سے چھ عسکریت پسند دراندازی کی تاک میں ہے ۔خفیہ اداروں کے مطابق وادی کشمیرمیں سر گرم عسکریت پسند بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں رخنہ ڈلنے کی برپور کوشش کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں مقیم عسکریت کمانڈروں کی جانب سے بار بار ہدایت مل رہی ہے۔خفیہ اداروں کے مطابق پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں لانچنگ پیڈوں پرعسکریت پسندوں کی نقل حرکت میں اضافہ ہواہے ۔خفیہ اداروں کی جانب سے یوم جمہوریہ کی تقریبات کودرہم برہم کرنے کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی وادی بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہے بڑے شہروں قصبوں دیہی علاقوں میں پولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، شہروں قصبوں میں کسی بھی امکانی گڈ بڈ کوروکنے امن قانون کی صورتحال کوبر قرار رکھنے، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کے ضمن میں سی سی ٹی وی کمیروں کے زریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھی جارہی ہے اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حفاطتی صورتحال جائزہ لیاجارہاہے ۔پولیس کے ایک سینئرافسرنے ا س بات کی تصدیق کی کہ خفیہ اداروں نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران عسکریت پسندوں کی جانکاری فراہم کی ہے جس کے بعد پولیس اسٹیشنوں ،فورسز کیمپوں ،اہم سرکاری عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہے اور وادی بھر میں صورتحال پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں