امشی پورہ شوپیان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح جھڑپ 49

حسین پورہ کولگام میں شبانہ تصادم آرائی ، البدر سے وابستہ دو مقامی جنگجو جاں بحق

پچھلے 9 دنوں کے دوران تصادم آرائیوں میں البدر ، لشکر اور جیش کمانڈر سمیت 13 جنگجووں کو ہلاک کیا گیا / آئی جی پی
سرینگر/10جنوری/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے حسین پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین شبانہ تصادم آرائی میں البدر سے وابستہ دوجنگجو جاں بحق ہوئے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سا ل 2022کے پہلے نو روز میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں لشکر اور جیش کمانڈر اور البدر سے وابستہ 13جنگجووں کو مار گرایا گیا ۔سی این آئی کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے حسین پورہ علاقے میںجنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو اتوار کی شام محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی بار خود سپردگی کا موقعہ جنگجوئوں نے ٹھکراد دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اندھیرا چھا جانے کے نتیجے میں علاقے میں رات بھرآپریشن جاری رہا اور اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو ایک بار پھر جنگجوئوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی جس کے بعد وہ ایک مکان سے دوسرے مکان میںمنتقل ہو گئے جس کے بعد علاقے میں ایک مرتبہ پھر کچھ عرصہ تک جھڑپ جاری رہی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد جونہی جھرپ کے مقام پر خاموشی چھا گئی تو وہاں سے جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جن کا تعلق عسکری تنظیم البدر سے تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں مسلح جھڑپ سے البدرسے وابستہ دوجنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اتوار کی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔پولیس ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ۔اْن کے مطابق تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق سرگرم ملی ٹینٹوں اور اْن کے معاونین کے خلاف سیکورٹی فورسز کی جانب سے چلائے جا رہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کولگام میںالبدر سے سے وابستہ دوملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد پچھلے نو دنوں کے دوران 13ملی ٹینٹ مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں