53

مرکزی سیکریٹری صحت کی میٹنگ میں چیف سیکریٹری کی شرکت جموں کشمیر میں کووڈ کی صورتحال اور، ہسپتالوں میں آکسیجن کی پوزیشن سے متعلق سے آگاہی دلائی

سرینگر/08جنوری/صحت کے مرکزی سیکریٹری کے ساتھ آئن لائن میٹنگ میں جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری نے ورچول موڈ پر شرکت کی ۔ اس دوران مرکزی وزیر ملک میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر یوٹیز اورریاستوں کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مرکزنے ریاستوںاورمرکز کے زیر انتظام علاقوںآکسیجن سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی دستیابی سے متعلق اقدامات اٹھانے اور ہسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی اور دستیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔ یوٹی جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمارمہتانے اس میٹنگ میں ورچول موڈ کے ذریعے شرکت کی اور میٹنگ میںبتایا کہ جموںکشمیر میںصحت کے حوالے سے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں اور ہسپتالوں میںآکیسجن کی سپلائی اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ میٹنگ میںمرکز نے ریاستوں اور اپنے زیر انتظام علاقوں میں PSA پلانٹس، آکسیجن کنسنٹریٹرز ، سلنڈرز اور وینٹی لیٹرز سمیت آکسیجن سے متعلق بنیادی ڈھانچیکی دستیابی کی متعلق مکمل صورتحال کا جائزہ لیا۔ صحت کے مرکزی سکریٹری نے کووڈ انیسوبا سے بروقت اور موثر طریقے سے نمٹنے کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ پورے ملک میں کووڈ کیسز میں اضافے سے پیدا چیلنج کا خاصطور پر ذکر کرتے ہوئے، اور اومیکرون پر خاص توجہ دیتے ہوئے صحت کے سکریٹری نے اِس باتپر زور دیا کہ یہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بنیادی اور اہم ذمہ داریہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سبھی صحت مرکزوں پر اِن سبھی آکسیجن آلات کی جانچکرلی گئی ہے اور انہیں کام کرنے کی پوزیشن میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحالسے نمٹا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں