پونچھ میں لاش لے جاری ایمبولینس برف میں پھنسی 49

پونچھ میں لاش لے جاری ایمبولینس برف میں پھنسی

بڈ نمبل کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر اْٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا
سری نگر:۸،جنوری//سعودی عرب میں جاں بحق ہوئے ایک شخص کی لاش لے جاری ایمبولینس شدید برف باری کی وجہ سے بمبر گلی کے قریب بی ڈی او دفتر بالاکوٹ کے پاس برف میں پھنس گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابقمقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ موسم کی پیشگوئی کے باوجود بی جی میں سڑک کو صاف کرنے میں ناکام رہی۔مقامی سرپنچ ماجد کھٹانہ نے کہاکہ خطرناک جگہ پر کوئی سنو کٹر/جے جی بی مشین نہیں رکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ابتدائی دنوں سے ہی بی جی میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ماجد کھٹانہ نے مزید کہا، ’’ایک لاش کو لے جانے والی ایمبولینس بھی سڑک پر پھنسی ہوئی ہے۔ادھر جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے بڈ نمبل گاوں میں بھاری برف باری سے شاہرائیں بند ہونے کے باعث اہل خانہ نے درد زہ میں مبتلا خاتون کو چارپائی پر اْٹھا کر ہسپتال پہنچایا۔ کپواڑہ کے دور اْفتادہ گاوں بڈ نمبل میں ہفتے کے روز بھاری برف باری کے باعث رابط سڑکیں برف سے ڈھک گئیں جس وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح کو بڈ نمل علاقے سے درد زہ میں مبتلا خاتون کو چار پائی پر اْٹھا کر ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔حاملہ خاتون کے شوہر عبدالجبار نے بتایا کہ بھاری برف باری کے نتیجے میں شاہرائیں مکمل طورپر بند پڑی ہوئی ہے جس کے بعد خاتون کو پہلے چارپائی اورا ْس کے بعد گھوڑے پر بٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا۔اْن کے مطابق شاہراہ پر بھاری برف جمع ہونے کے باعث ایمبولنس دور اْفتادہ علاقے تک نہیں پہنچ پائی جس کے بعد اہلیہ کو ہسپتال تک لیجانے کی خاطر چارپائی کا سہارا لیناپڑا۔عبدالجبار نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دور اْفتادہ علاقوں کی شاہراہوں پر جمع برف کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ بیماروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں