جموں یوتھ فیسٹول میں پلوامہ کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی 45

جموں یوتھ فیسٹول میں پلوامہ کے نوجوانوں کی شاندار کارکردگی

ضلع کے 5 لڑکے اور 5 لڑکیاں نیشنل یوتھ فیسٹول کے لیے منتخب

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جموں یوتھ فیسٹول میں ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے نوجوانوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر ضلع کا نام روشن کیا۔تفصیلات کے مطابق جموں لیول یوتھ فیسٹول میں جموں کشمیر یو ٹی کے تمام اضلاع سے نوجوانوں نے حصہ لیا۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ نے 32 لڑکوں اور لڑکیوں کو یوتھ فیسٹول کے لیے بھیجاتھا۔یوتھ فیسٹول میں پلوامہ کے دستے نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پلوامہ ضلع کا نام روشن کردیا۔اطلاعات کے مطابق مارشل آرٹس،کشمیری صوفیان اور کشمیری روف میں پلوامہ کے لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔جموں یوتھ فیسٹیول میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ضلع پلوامہ کے پانچ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو پونڈیچری میں منعقد ہونے والی قومی یوتھ فیسٹول کے لئے منتخب کیاگیا۔ادھر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر پلوامہ نور الحق نے نیشنل یوتھ فیسٹول کے لئے منتخب ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس طرح جموں یوتھ فیسٹول میں کھلاڑیوں نے پلوامہ کا نام روشن کیا امید ہے کہ ٹھیک اسی طرح یہ کھلاڑی نیشنل یوتھ فیسٹول میں بھی ضلع کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں