53

کشمیر کے جوان کی ہلاکت پر صرف دیش کے دشمن خوش ہوتے ہیں

کشمیر میں امن صورتحال بہتری کی اور
وائٹ کالر ٹررزم سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے نیا چیلنج//جنرل ڈی پی پانڈے
سرینگر//۱۵دسمبر//کے این ایس //سری نگر میں قائم پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کشمیر کے نوجوان کی ہلاکت پر صرف ملک کے دشمن خوش تے ہیں ۔ انہوں نے جنگجوئوں کے صف میں شامل نوجوانوں سے گھر واپسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے گھروں کو دیکھوں جنہوں نے آپ کو جنگجو بنایا ہے۔انہوں کہا ہے کہ ’’وائٹ کالر ٹررزم‘‘ ایک فیکٹری ہے جس سے نمٹنے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر میں قائم پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ ’’وائٹ کالر ٹررزم‘‘ ایک فیکٹری ہے جس سے نمٹنے کی خاطر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔پانڈے نے کہا کشمیر کی نوجوان کی ہلاکت پر صرف اس ملک کے دشمن کوش ہوتے ہیں ۔ااْنہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے بندوق اْٹھایا ہے وہ اپنے گھر واپس آئیں اْنہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے سرگرم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آپ ان کے گھروں کو دیکھوں جنہوں نے آپ کو جنگجو بنایا ہے ۔ان باتوں کا اظہار فوجی کمانڈر نے شوپیاں میں منعقد کی گئی جشن چلہ کلان تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ملی ٹینسی تباہی کا پیش خیمہ ہے لہذا ایسے نوجوانوں کو واپس گھر آنا چاہئے جنہوں نے والدین کو چھوڑ کر بندوق کو گلے لگایا‘۔اْن کا کہنا تھا کہ مقامی ملی ٹینٹ گھر واپس آکر پھر سے اپنی زندگی کی نئے سرے سے شروعات کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ساتھ وطن کا سہارا بن سکے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک نوجوان 20سال کا ہوتا ہے تو اْس کو زندگی کی کم سمجھ ہوتی ہے اور وہ ان ’’وائٹ کالر ٹررزم سے جڑے افراد کے جال میں پھنس کر بندوق اْٹھاتا ہے۔انہوں نے کہا مزکورہ لوگ کسی بھی مسئلے یا پریشانی میں مبتلا نوجوانوں تک پہنچ کر ان کے ہاتھ میں بندوق تھام دیتے ہیں جو ایک بڑا مسئلہ ہے ایک فیکٹری ہے ۔انہوں نے کہا بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کی تعداد دن بہ دن کم ہوتا ہے اور مجھے امید ہے مستقبل میں یہ تعداد اور زیادہ کم ہوگا ۔جی او سی نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے گھر میں کوئی مسئلہ پیش آئے یا اگر کوئی اور مشکل ہو تو وہ اس کو باہمی گفت و شنید سے حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ درپیش ہو تو فوج اور جموں وکشمیر پولیس اْس مسئلے کو حل کرنے میں اْن کی بھر پور معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں