ہمارے نوجوان جیلوں اور قبرستانوں کیلئے نہیں ،اْنہیں باوقار زندگی اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہوگا 55

سرکاری اداروں میں 45ہزاراسامیوں کوپرُکرانے میں سرکار غیرسنجیدگی کامظاہراہ کررہی ہیں

جموںو کشمیرکی موجودہ صورتحال پریشان کن بیروزگاری میں اضافہ لوگ مشکلات سے دوچار/سیدالطاف بخاری
سرینگر/ 12 دسمبر 45ہزار سے زیادہ خالی پڑی اسامیوں کو پرُنہ کرنے کا انتظامیہ پرالزام لگاتے ہوئے اپنی پارٹی کے سر براہ نے کہاکہ جموںو کشمیرکے حالات پرُامن ہے بیروزگاری میں حدسے زیادہ اضافہ ہواہے اورلوگوں کے مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے سٹیٹ ہڈ کو بحال کرنے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے اقداما ت اٹھانے کی ذکر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسمبلی الیکشن وقت کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیاجاسکے ۔اے پی آئی کے مطابق خطہ پیرپنچال میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران حاشئے پرذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدرسید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جموںو کشمیر کاخصوصی درجہ واپس لینے اور کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد بیروزگاری میں حدسے زیادہ اضافہ ہواہے اور اس بیروزگاری پر قابو پانے پر سرکارکی جانب سے سنجیدگی کے ساتھ اقداما ت نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔اپنی پارٹی کے صدرنے کہا کہ جہاں ایک طرف 61ہزارکے قریب مستقل نوکری کے سلسلے میں سر ٓاپااحتجاج ہے وہی دوسری جانب سرکاری اداروں میں 45سے زیادہ خالی پڑی اسامیوں کو سرکارکی جانب سے فاسٹ ٹریک بنیادوں پراقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہے جوناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر میں گورنر راج کے بعد بیروزگاری کے خاتمے عوام کوبہترسہولیات تعمیروتروقی کو یقینی بنانے کے دعوے توکئے گئے تاہم زمینی سطح پر کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہاہے لوگ دن بدن مصائب ومشکلات میں مبتلاہوتے جارہے ہے جموںو کشمیر میں اسمبلی الیکشن اور سٹیٹ ہڈبحال کرنے کے سلسلے میں جلدسے جلداقدامات اٹھانے کامطالبہ کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میںاگرچہ اپنی پارٹی کے ساتھ دوسری سیاسی پارٹیاں بھی مطالبہ پیش کررہی ہے جوایک خوش آئینداقدام ہے ۔مرکزی حکومت کواسکاسنجیدہ نوٹس لیناچاہئے اسمبلی الیکشن کے دوران منتخب ہونے والے عوامی نمائندے ہی عوامی مشکلات کاازالہ کرنے کے لئے بہترکارکردگی کامظاہراہ کر پائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں