پلوامہ میں پولیس نے سرکاری چاول بلیک مارکیٹنگ کی کارروائی کوناکام بنادیا 66

پلوامہ میں پولیس نے سرکاری چاول بلیک مارکیٹنگ کی کارروائی کوناکام بنادیا

ٹاٹاموبائل چاول ضبط ڈرائیور گرفتار مزیدگرفتاریاں متوقع /پولیس
سرینگر/ 4 دسمبر /جنوبی کشمیر پلوامہ میں سرکاری چاول کی بلیک مارکیٹنگ کی کارروائی کوپولیس نے ناکام بناتے ہوئے فوڈکارپوریشن آف انڈیاکے 45چاول کے بیگ ضبط کرتے ہوئے ڈرائیورکی گرفتاری عمل میں لاکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جنوبی کشمیرکے پلوامہ چاٹ پورہ علاقے میں پولیس نے ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر Jk05B0445کو پیٹرول پمپ کے نزدیک روک کراس کی تلاشی لی جسکے دوران ٹاٹاموبائل سے فوڈکارپوریشن آف انڈیا کے 45چاول کے بیگ پولیس نے بر آمدکر کے ڈرایئور کی گرفتاری عمل میںلائی ۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چکننگ کے دوران چاٹ پورہ پلوامہ کے علاقے میں 25کوئیٹل سے زیادہ سرکاری چاول کی بلیک مارکیٹنگ کی جارہی تھی جس سے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ٹاٹاموبائل سے 45بیگ چاو ل بر آمدکرکے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لاکرمعاملے کی تحقیقات شروع کردی اور مزیدگرفتاریوںکوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں