بزرگ شہریوں، طلباء اور دیگر زمروں کی مراعات فوری طورپر بحال کئے جائیں۔ پر وفیسربھیم سنگھ 50

بزرگ شہریوں، طلباء اور دیگر زمروں کی مراعات فوری طورپر بحال کئے جائیں۔ پر وفیسربھیم سنگھ

سر ینگر / 29 نومبر/ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسربھیم سنگھ نے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کے تحت اپنے ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو فوری طور پر بزرگ شہریوں، طلبائ، معذوروں اور دیگر تمام ہندوستانی شہریوں کی رعایتی مراعات بحال کرنے کی ہدایت دیں جنہیں آج کی حکومتوں نے واپس لے لیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستان کے صدر سے درخواست کی کہ وہ ہندوستانی شہریوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں حکمرانوں کی آمریت سے بچانے کے لیے مداخلت کریں۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں 85 فیصد سے زیادہ لوگ بھاری ٹیکسوں اور ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت اشیائے ضروریہ کی اونچی قیمتوں کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اپنے عروج پر اور ہر ایک چیز جن میں سبزی ، پھل، ٹرانسپورٹ، ریلوے، انٹرنیٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ غریب آدمی کی حالت خراب ہے اور حکومت کو اس کی فکر نہیں ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینوں، بسوں وغیرہ میں سفر کرنے والے مسافروں کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے، حالانکہ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے بسیں، شارٹ روٹ کیریئر، میٹاڈور، تھری وہیلر اور ٹیکسیاں، حتیٰ کہ ریلوے بھی زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔. بزرگ شہریوں اور طلباء اور بہت سے دوسرے طبقے کے لوگ جنہیں اس سے قبل کورونا وائرس کے نام پر کچھ مراعات اور سہولیات حاصل تھیں، یہ تمام مراعات اور سہولیات واپس لے لی گئی ہیں۔پینتھرس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان لوگوں کی جانب سے ایک یادداشت تیار کی جائے گی جو تمام اضافی ٹیکسوں اور مدد کے لیے دستیاب دیگر رعایتوں سے محروم ہیں۔ 1967-1972 تک امن مشن کے تحت موٹر سائیکل پر پوری دنیا کا سفر کرچکے پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ بغیر کسی تاخیر کے لوگوں کو حقیقی راحت ملنی چاہیے۔ ملک کی تمام حکومتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ لوگ خوراک اور علاج معالجے سے محروم نہ ہوں اور ان وجوہات کے سبب کوئی موت واقع نہ ہو۔پنتھرس سربراہ کہاکہ کووڈ-19 وبائی مرض ملک میں ایک ہنگامی صورتحال ہے جس کا عوام کو سامنا ہے۔ آئین کے مطابق صدر کو جلد از جلد آئینی مداخلت کرنے کے لیے اپنے ہنگامی اختیار ات کااستعمال کرنا چاہیے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں