فاروق عبداللہ کا مشورہ اور(شود ہ کلہیر) 125

سیدالطاف بخاری کووزارتِ خزانہ ،محنت وروزگارکااضافی چارج دیاگیا

سرینگر// وزیرتعلیم سیدالطاف بخاری کووزارتِ خزانہ ،محنت وروزگارکااضافی چارج دیاگیا۔وزیرتعلیم نے اضافی ذمہ داری دئیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تینوں محکموں کے اعلیٰ حکام کیساتھ میٹنگوں کے بعدوہ اپنی ترجیحات کاتعین کریں گے ۔انہوں نے ڈاکٹرحسیب درابوکوایک اہل منتظم قراردیتے ہوئے یہ واضح کیاکہ وزارت خزانہ کے کام کاج اور عارضی ملازمین کی مستقلی کے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔سیدالطاف بخاری کاکہناتھاکہ وہ حسیب درابوکی جانب سے بطوروزیرخزانہ اُٹھائے گئے اچھے اقدامات کوآگے بڑھائیں گے ۔نمائندے کے مطابق کشمیرمسئلے سے متعلق ایک متنازعہ اظہارخیال کرنے کی پاداش میں ڈاکٹرحسیب درابوکو ریاستی وزارتی کونسل سے برخواست کئے جانے کے ایک روزبعدوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک اوراہم فیصلہ لیتے ہوئے وزیرتعلیم سیدالطاف بخاری کووزارت خزانہ ،محنت وروزگارکااضافی چارج سونپ دیاجبکہ سوموارکوڈاکٹردرابوکووزارتی کونسل سے نکال باہرکرنے کے بعدوزیراعلیٰ نے ان سبھی محکموں کاچارج اپنے پاس رکھنے کافیصلہ لیاتھا۔منگل کی صبح جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کادستخط شدہ ایک آرڈرزیرنمبر433-GADآف 2018بتاریخ 13مارچ 2018جاری کیاگیا،جس میںبتایاگیاکہ وزیراعلیٰ نے جموں وکشمیرگورنمنٹ بزنس رول5کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں عبوری انتظام کے تحت ریاست کے وزیرتعلیم سیدمحمدالطاف بخاری کومحکمہ جات برائے خزانہ ،محنت وروزگارکااضافی چارج سونپاگیاہے ۔وزیراعلیٰ کے دستخط شدہ حکمنامہ میں بتایاگیاکہ اس سے پہلے 12مارچ2018کوجاری کئے گئے آرڈرزیرنمبر427-GADآف 2018میں جزوی ترمیم کی جاتی ہے۔خیال رہے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموارکوپی ڈی پی کے کچھ سینئرلیڈروں اورکابینہ میں شامل کچھ وزراء کیساتھ سری نگرمیں مشاورت کے بعدکشمیرسے متعلق متنازعہ بیان دینے کی پاداش میں معروف ماہراقتصادیات،جموں وکشمیربینک کے سابق چیئرمین اورریاست کے وزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب اے درابوکووزارتی کونسل سے ڈراپ کرنے کاغیرمعمولی فیصلہ لیا۔اسی فیصلے کی روشنی میں راج بھون جموں کووزیراعلیٰ نے سوموارکوبعددوپہرایک مکتوب روانہ کرکے ریاستی گورنرکواسبات کی جانکاری دی کہ ڈاکٹردرابوکووزارتی کونسل سے برخواست کیاگیاہے ۔سوموارکی سہ پہرگورنراین این ووہرانے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جوکہ آئین کے تحت وزارتی کونسل کی سربراہ بھی ہیں ،کی سفارش یالئے گئے فیصلے پراپنی مہرثبت کردی ،اوراس طرح سے حسیب درابوکاریاستی وزارتی کونسل اورکابینہ سے اخراج عمل میں لایاگیا۔سوموارکی شام جنرل سیڈمنسٹریشن دیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک آرڈرزیرنمبر 427-GADآف 2018 جاری کیاگیاجس میں یہ بتایاگیاکہ وزیراعلیٰ نے فی الوقت وزارت خزانہ ،محنت وروزگارکا چارج اپنے پاس رکھاہے ۔تاہم سوموارکی شام کو وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جوکہ حکمران جماعت پی ڈی پی کی صدربھی ہیں ،نے سری نگر میں پارٹی لیڈروں کیساتھ پیداشدہ صورتحال پرتبادلہ خیال جاری رکھا،جس دوران وزیرتعلیم سیدمحمدالطاف بخاری کووزارت خزانہ ،محنت وروزگارکااضافی چارج دینے کافیصلہ لیاگیا۔پی ڈی پی ذرائع نے بتایاکہ حتمی فیصلہ لینے سے قبل وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں سیدالطاف بخاری کیساتھ بھی بات کی ،اوراُن سے پوچھاکہ کیاوہ ان تینوں محکموں کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے تیارہیں ۔ادھروزیرتعلیم سیدمحمدالطاف بخاری نے اضافی ذمہ داری دئیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ تینوں محکموں کے اعلیٰ حکام کیساتھ میٹنگوں کے بعدوہ اپنی ترجیحات کاتعین کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وہ سبھی محکموں کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ طلب کرکے تینوں محکموں کے کام کاج کاجائزہ لیں گے ،اوراسکے بعدہی وہ ان محکمہ جات کے حوالے سے اپنی ترجیحات کافیصلہ لیں گے ۔نہوں نے ڈاکٹرحسیب درابوکوایک اہل منتظم قراردیتے ہوئے یہ واضح کیاکہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔سیدالطاف بخاری کاکہناتھاکہ وہ حسیب درابوکی جانب سے بطوروزیرخزانہ اُٹھائے گئے اچھے اقدامات کوآگے بڑھائیںگے ۔بطور وزیرخزانہ اضافی چارج سنبھالنے کے فوراًبعدسیدالطاف بخاری نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں میں تعینات ہزاروں عارضی ملازمین کی باقاعدگی کے حوالے سے ڈاکٹرحسیب درابونے جوپالیسی مرتب کی ہے ،اُس پرعمل جاری رہے گا،اوریہ کہ اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے جوعمل شروع کیاگیاہے ،وہ جاری رہے گا۔الطاف بخاری کاکہناتھاکہ یہ ریاستی سرکارکامتفقہ فیصلہ تھاکہ سرکاری محکموں میں برسوں اوردہائیوں سے کام کررہے ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں اوردوسرے عارضی ملازمین کی ملازمتوں کوباقاعدہ بنایاجائے اوریہ عمل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں