حیدر پورہ سرینگر جھڑپ کے متعلق سیاسی لیڈران کے بیان سے دکھ ہوا / دلباغ سنگھ 55

حیدرپورہ انکائونٹر: اگر کچھ غلط ہوا ہے تو

پولیس اصلاح کیلئے تیار:ڈی جی پی دلباغ سنگھ
سری نگر:۱۸، نومبر//جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی جانب سے’ حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم‘ دینے کے بعد ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ حیدرپورہ انکائونٹرمیں اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کے لئے تیار ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے جمعرات کویہاں کچھ نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے اسبات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم(پولیس) اصلاح کیلئے تیار ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہاکہ پولیس کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا غلط ہوا ہے۔انہوںنے پھرکہاکہ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں کیا ہوا تھا۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہیں اور تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔خیال رہے قومی دھارے کے تمام سیاست دانوں بشمول تین سابق وزرائے اعلیٰ (فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی)، پیپلز کانفرنس کے سجاد لون اور سی پی آئی ایم کے یوسف تاریگامی نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں