119

تصدق مفتی نے مبارک منڈی کمپلیکس کی بحالی کیلئے دی ہدایت

جموں// سیاحت کے وزیر تصدق مفتی نے آج متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر کے ایک بڑے آرکیٹکچرل ہیرٹیج مبارک منڈی کمپلیکس کو محفوظ رکھنے اور اس کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات کریں۔وزیرنے ان باتوںکا اظہار کمپلیکس کی بحالی یقینی بنانے کے سلسلے میں مختلف ایجنسیوں کی طرف سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ ایک کنسلنٹنٹوں کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ،مبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی کے کنسلٹنٹ منیش پنڈت اور شکھا جین و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر کو بتایا گیا کہ کمپلیکس کو محفوظ رکھنے اور اس کی شان رفتہ کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات بڑی شد و مد سے کئے جارہے ہیں۔تصدق مفتی نے دریا کی طرف سے مناسب ڈھانچہ قائم کرنے کے علاوہ مرکزی کورٹ ائیریا میں کچھ ڈھانچوں کی اختراعی بحالی کے ساتھ ساتھ ایک سال کے اندر اس سائٹ کو عوامی کے لئے وقف کرنے کی ہدایت دی۔وزیر نے آثار قدیمہ سے متعلق آرٹ کے مختلف نمونوں کی نمائش کرنے کے انتظامات کرانے کی ہدایت دی تاکہ فنکاراور ماہرین کی حوصلہ افزائی یقینی بنائی جاسکے۔انہوںنے مختلف محکموں کو آپسی اشتراک کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ا س پروجیکٹ کی تکمیل جلد ازجلد مکمل ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں