اقوام متحدہ مداخلت نہیں کرتا تو پورا کشمیر ہمارے قبضے میں ہوتا 66

اقوام متحدہ مداخلت نہیں کرتا تو پورا کشمیر ہمارے قبضے میں ہوتا

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر بھی جلد ہی بھارت کے ساتھ ضم ہو گا / ائیر مارشل امیت دیو

سرینگر/27اکتوبر/اقوام متحدہ مداخلت نہیں کرتا تو پورا کشمیر ہمارے قبضے میں ہوتاکی بات کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے مغربی ائیر کمانڈر ائیر مارشل امیت دیو نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر جلد ہی بھارت میں شامل کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وسطی ضلع بڈگام میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ کے مغربی ائیر کمانڈر ائیر مارشل امیت دیو نے کہا کہ فضائیہ جموں کشمیر کی حفاظت کیلئے ہمیشہ سے تیار تھیں اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کی حالت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں نہ صرف انڈین ایئر فورس یا فوج کی شرکت تھی بلکہ بہت سے لوگ تھے۔انہوںنے کہا کہ بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت نہ ہوئی ہوتی تو پورا کشمیر ہمارے قبضے میںہوتا ۔ ائیر مارشل نے کہا کہ میں یقین دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جلد ہی پاکستان کے زیر قبضے میں کشمیر کے حصے کو بھی بھارت میں ضم کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی حفاظت پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ایسی کوشش کریں گا ان کو بھر پور انداز میںجواب دیا جائے گا ۔ آئر مارشل نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ جموں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیںہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے کوششیں جاری ہے اور اس سے پہلے بھی ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی انچ نہیںآنے دی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں