مشرقی لداخ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پُر امید ، صورتحال کافی مستحکم/ جنرل ایم ایم نروانے 60

مشرقی لداخ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پُر امید ، صورتحال کافی مستحکم/ جنرل ایم ایم نروانے

سرینگر / 26اکتوبر / مشرقی لداخ میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پُر امید ہے کی بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناراونے نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات بھی کافی بدل چکے ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرحدوںپرکشیدگی میں اضافہ کرکے پاکستان جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے جس کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نئی دہلی میںتین روزہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس کے دوسرے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستانی اور چینی فوجی مشرقی لداخ میں کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے مابین مثبت بات چیت ہوگی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے سینئر فوجی کمانڈر مشرقی لداخ میں تناؤ کے خاتمے کے لئے طریق کار کو مستحکم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ،کہ ہم کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لئے پرامید ہیں جو باہمی طور پر قابل قبول ہے اور پالیسی کی اہم رہنما خطوط پر عمل درآمد کرنے میں واقعی فائدہ مند ہے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ مشرقی لداخ میں صورتحال کافی مستحکم ہے۔اونچائی والے خطے میں تعینات ہندوستانی فوجیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مناسب لباس اور ہتھیاروں سے لیس ہیں ، اور مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں ہے۔پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے میں مصروف عمل ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات اب بدل چکے ہیں اور نوجوان اب موت کے بجائے زندگی کوترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون اور دیگر آلات کا استعمال کرکے پاکستان امن بگاڑنے میں کا مسلسل مرتکب ہو رہا ہے اور سرحدوںپر کشیدگی اس لئے پھیلائی جا رہی ہے تاکہ اس کے ذریعے جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینا ت فوج اور سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں