بھارت پاکستان کرکٹ میچ کے بعد سنگرور میں کشمیری طلاب کوزدکوب کرنے کاواقع رونماء 72

بھارت پاکستان کرکٹ میچ کے بعد سنگرور میں کشمیری طلاب کوزدکوب کرنے کاواقع رونماء

دونوں گرہوں نے کیس درج کرنے سے معذرت ظاہر کی معاملے کو سلجھادیاگیا /ایس ایس پی سنگرور

سرینگر/ 25 اکتوبر/پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی والڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت کودس وکٹوں سے شکت دینے کے بعد پنجاب کے شہرسنگرورمیں زیرتعلیم طلاب کو اتر پریش اور بہار کے طالب علموں نے زدکوب کیا جس کا پنجاب پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیا سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کی جانب سے کیس درج نہ کرنے کے بعد معاملہ سلجھا دیاگیا ۔ادھر جموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے طلاب کوہرممکن تحفظ فراہم کیاجائے ۔اے پی آ ئی کے مطابق 24اکتوبر کو بھارت پاکستان کے مابین ٹی ٹونٹی والڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی کرکٹ ٹیم کوشکت دینے کے بعد پنجاب کے سنگرور شہر میں بہار اور اترپردیش سے تعلق رکھنے والے طلاب وادی کشمیرسے تعلق رکھنے والے طلاب کے ہوسٹل کمروں میں گھس گئے اور انہیں تشددکانشانہ بناتے ہوئے زد کوب کرنے کے علاوہ ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی کشمیری طلاب نے ا س واقعے کوفوری طور پرسوشل میڈیا پروائرل کردیاجس کاپنجاب پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیااور فوری طور پرسنگرور کے ایس ا یس پی جائے موقع پرپہنچ گئے صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوںنے دونوں گرہوں کے خلاف کیس درج کئے ایس ایس پی کے مطابق بہار اترپردیش اور جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلاب نے کیس درج نہ کرنے کے بارے میں آگاہ کیااور اس بات کی ضمانت فراہم کی کہ غلطی کے باعث دونوں گرہوں کے مابین تلخ کلامی اور توں توں میں میںہوئی آئیندہ ایسی کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔ایس ایس پی کے مطابق دونوں گرہوں کے جانب سے اطمنان دلانے کے بعدکیس کوواپس لیاگیااورکالج انتظامیہ نے بھی اس بات کی ضمانت فراہم کی کہ مستقبل میں اس طرح کا کوئی واقع رونماء نہیں ہو گا ۔ادھرجموںو کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کوسنجیدہ نوٹس لیاجائے اور جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے طلاب کوتحفظ فراہم کیاجائے ۔ڈی آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگرورکے معاملے کوسیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے اچھالاجارہاے تاہم صورتحال قابو میں ہے اور دونوں گرہوں نے ضمانت فراہم کی ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کی کارروائی عمل میں نہیں لائے گے جس کے بعدمعاملے کورفاع دفاع کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں